اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

شعبہ "روحانی علاج" کا تعارف (ایک نظر میں)

مدنی نیت : پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دکھیاری اُمّت کی غمخواری کرکے رضائے الٰہی کا حصول .....

(1) روحانی علاج :

روحانی علاج : تا دمِ تحریر-- 2024-01-03تک شعبہ روحانی علاج پاکستان بھر میں کم وبیش 2600 سے زائدبستے اور پاکستان سے باہر35ممالک(یوکے/یورپ/افریقہ/لندن /بنگلہ دیش/ہند/سری لنکا/آسٹریلیا وغیرہ) میں 500 سے زائد مقامات پر اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net اور موبائلز پر موجود 12 سروسز( جس میں Free Home Delivery کی سہولت بھی موجود ہے) کے ساتھ دنیا بھر میں دکھیاری امت کی فی سبیل اللّٰہ غمخواری کررہی ہے۔

بفیضانِ نظر:

پندرہویں صدی کی عظیم علمی و روحانی شخصیت، شیخ طریقت، امیرِ اہلِسُنت ،عالم نیت ،رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے روحانی فیضان سے ماہانہ کم وبیش6,24,000 مریض اور اُن کے نمائندے فیضیاب ہوتے ہیں جنہیں تقریباًً11 لاکھ 75 ہزار تعویذات واورادِعطاریہ فی سبیل اللّٰہ پیش کئے جاتے ہیں۔ یوں سالانہ کم و بیش 7.5Millions (یعنی75 لاکھ کے قریب) پریشان حالوں کوتقریباً 14Millions (یعنی1 کروڑ 41 لاکھ سے زائد تعویذات و اورادِ عطاریہ فی سبیل اللّٰہ پیش کئے جاتے ہیں۔)

اسلامی بہنوں کے بستے :

اَلْحَمْدُلِلّٰہ پاکستان بھرمیں 213 مقامات پر اور بیرونِ ملک ( بریڈ فورڈ ، مانچسٹر ، فرانس ، اٹلی ، اسپین،ڈربن ، موزمبیق ) 15 بستوں پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ واربستے بھی لگتے ہیں جن پر روحانی علاج دینے اور لینے والی صرف اسلامی بہنیں ہی ہوتی ہیں ان بستوں پر ماہانہ ہزاروں اسلامی بہنیں فیضیاب ہوتی ہیں۔مزید بتدریج ملک و بیرون ملک میں ان کو بڑھایا جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ

(2)مکتوباتِ عطاریہ:

امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور شعبے کوماہانہ بے شمار مکتوبات و رقعات اور Emailsموصول ہوتی ہیں بفیضانِ امیر اہلسنت کم وبیش 10ہزار سے زائد اسلامی بھائیوں اوربہنوں کو بائی ہینڈ، بائی نیٹ اور بائی پوسٹ مکتوبات( ان کے مسائل کے حل کے ساتھ)Home Deliveryکی سہولت کے ساتھ Postبھی کئے جاتے ہیں ۔

(3)ہاتھوں ہاتھ استخارہ:

اَلْحَمْدُلِلّٰہ روزانہ پوری دنیا سے فون لائنز پراستخارہ کروانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے, اِسی طرح روحانی علاج کے بستوں پر بھی ہاتھوں ہاتھ اسلامی بھائیوں کا استخارہ کیا جاتا ہے ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ سال 2022ء میں تقریباً 21 لاکھ اسلامی بھائیوں کے استخارے کیے گئے۔

پاکستان استخارہ نمبر و اوقات:   37171711 21 92  + مسلسل 24 گھنٹے (365 دن) (اس سروس پر اسلامی بہنوں کو فون کرنے کی اجازت نہیں)

اسلامی بہنوں کیلئے واٹس ایپ استخارہ سروس کی سہولت بھی موجود ہے،واٹس ایپ استخارہ نمبر   26 26 806 316 92  +

ہنداستخارہ نمبر و اوقات :02268971126،روزانہ صبح 8 سے رات12 (365 دن)

UKاستخارہ نمبر واوقات : 441274733578+ , روزانہ صبح 10 سے رات10 (365 دن)

ساؤتھ افریقہ استخارہ نمبر و اوقات : 27691176273+ ، صبح 9 تا دوپہر 12 (علاوہ اتوار)

سینٹرل امریکہ استخارہ نمبر و اوقات : 2526-999-475     1+(دوپہر 2 تا شام 4 ، منگل ، بدھ ، جمعرات)

(4)سلسلہ روحانی علاج و استخارہ:

اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہفتے میں 3 دن ( جمعہ ، ہفتہ ، منگل ) مدنی چینل پر روحانی علاج و استخارہ نامی سلسلہ براہِ راست ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے۔

(5) دُعائے شفاء اجتماعات:

شعبے کے تحت پاکستان بھر میں مختلف شہروں اور پاکستان سے باہر بھی پریشان حال اسلامی بھائیوں کی غمخواری کیلئے دعائےشفاء اجتماعات کئے جاتے ہیں جس میں صلوٰۃ الحاجات،سنتوں بھرے بیانات اور اجتماعی دعا کے ساتھ ساتھ استخارے ، مریضوں کیلئے خصوصی علاج،اور اوراد عطاریہ کے ذریعے تمام مسائل کا علاج کیا جاتا ہے، اَلْحَمْدُلِلّٰہ سال 2023ء میں تقریباً 900 دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ، اِن دعائے شفاء اجتماعات میں ہزاروں اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں اور کئی ہفتہ وار اجتماعات کے پابنداور ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلوں کے مسافر بھی بن جاتے ہیں۔

شعبہ روحانی علاج کے تحت ویب وموبائل سروسز

(6) ای میل استخارہ:

دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ای میل استخارہ سروس بھی موجود ہے ۔جس پر روزانہ سینکڑوں میلز موصول ہوتی ہیں ۔

(7) کاٹ:

روزانہ دنیا بھرسے اسلامی بھائی وبہنیں اپنی اپنی پریشانیوں ،بیماریوں اور مشکلات کی کاٹ( یعنی نجات) کیلئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجودکاٹ کی سروس پر اپنا اپنامسئلہ لکھ کر بھیجتے ہیں،شعبے کی طرف سے روزانہ ہی کاٹ کردی جاتی ہے، اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس طرح پریشان حالوں کو گھر بیٹھے فائدہ ہو رہاہے ۔شعبے کے تحت ماہانہ 120,000 سے زائد پریشان حال اس سروس سے فیضیاب ہوتے ہیں (یعنی سالانہ14 لاکھ سے زائد افراد کیلئے کاٹ کاعمل کیا جاتا ہے۔)

نوٹ: یہ عمل ہر طرح کی بیماری ،پریشانی،گھریلوناچاقی،مقدمات،جنات،جادو،کاروباری بندش،نظرِ بد، انسان،کاغذات یا مال کی چوری یا گم شدگی اور ہرجائز کام کیلئے کروایا جاسکتا ہے۔

(8)روحانی علاج :

دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net پر موجود روحانی علاج کی سروس سے دنیابھر کے پریشان حال اپنے مسائل ،پریشانیوں،بے روزگاریوں اورجنات جادو کے معاملات کا حل پاتے ہیں اس سروس پر بھی ہزاروں اسلامی بھائی و بہنیں رابِطہ کرتے ہیں جنہیں بذریعہ ڈاک بفیضانِ امیر اہلسنت تعویذات عطاریہ واوراد عطاریہ بھیجنے کی ترکیب کی جاتی ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس سروس سے بھی بے شماردکھی اور پریشان حال فیض و شفا پارہے ہیں۔

(9)مرید بننے کیلئے :

ویب سائٹ پر موجود سروس پرماہانہ ہزاروں نام عطاری بننے کے لئے موصول ہوتے ہیں جنہیں امیرِ اہلسنت دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ کے سلسلے میں داخل کرکے رپلائی کے طور پرامیرِ اہلسنت دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ کا مکتوب بھی میل کیا جاتا ہے۔

(10)واٹس ایپ استخارہ سروس (اسلامی بہنوں کے لیے):

اَلْحَمْدُلِلّٰہ اسلامی بہنوں کے لئے واٹس ایپ استخارہ سروس بھی موجود ہے جس پر ماہانہ کم و بیش 28,000 اسلامی بہنیں فیضیاب ہوتی ہیں (اس سروس پر صرف بذریعہ تحریری پیغام (Text Msg)کے ذریعے استخارہ کروایا جا سکتا ہے مگر کسی بھی قسم کی امیج (Image) یا ویڈیوز سینڈ نہ کی جائے۔

(SMS/Whatsapp(11 پرمرید بننے کیلئے :

اَلْحَمْدُلِلّٰہ SMS اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی ماہانہ ہزاروں اسلامی بھائی اور بہنیں روزانہ” عطاری اور عطاریہ“ ہورہے ہیں ا ن سروسز پرملک و بیرون ملک سے روزانہ سینکڑوں اسلامی بھائی رابطہ کرتے ہیں میسج اور واٹس ایپ کے ذریعے” عطاری اور عطاریہ“ہونے کیلئے اس نمبر پر رابطہ کیجئے 923212626112 + اس نمبر پر صرف عطاری ہونے یا کروانے کیلئے رابطہ فرمائیں ۔یہ سروس دیگر مسائل کیلئے نہیں ۔

(12)روحانی علاج Whatsapp گروپس :

اَلْحَمْدُلِلّٰہ شعبہ روحانی علاج کے تحت واٹس ایپ گروپس/چینل کا آغاز ہو چکا ہے جس میں ہزاروں اسلامی بھائیوں کو روزانہ روحانی علاج سینڈ کیے جاتے ہیں۔ روحانی علاج کے اِن واٹس ایپ گروپس میں شامل ہونے کیلئے اِ س نمبر پر واٹس ایپ کیجیئے۔ 5719226 310 92+

(13) فیس بک FB(روحانی علاج و استخارہ ) :

اس کے ذریعے بھی اسلامی بھائی اور بہنیں روحانی علاج معلوم کر سکتے ہیں ،اور ہاتھوں ہاتھ استخارہ بھی کرواسکتے ہیں اس سروس پر ماہانہ 5,000 اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں فیضیاب ہورہے ہیں۔ https://www.facebook.com/RohaniIlajIstikhara

(14) ایپلیکیشن:

شعبے کی موبائل ایپلیکیشن بھی پلے اسٹوراور Rohani ilaj and istikhara “IOS” کے نام سے موجود ہیں ان کے ذریعے بھی ماہانہ ہزاروں افراد رابطہ کرتے ہیں ۔

(15) فیڈبیک /ہیلپ لائن :

ملک و بیرون ملک شعبہ روحانی علاج کی سروسز اور بستوں کی معلومات،شکایات و تجاویزکیلئے اس نمبر پر رابطہ واٹس ایپ فرمائیں 3151261292 92    +

شعبہ روحانی علاج کے بستوں سے مدنی کاموں کے حاصل ہونے والے فوائد

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہر ہفتے ہزاروں نئے اسلامی بھائی ہفتہ وار سُنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرتے ہیں ۔

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں پر غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کی خوشخبریاں بھی ملی ہیں۔

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں سے ہر ماہ مکتبۃ المدینہ و امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہزاروں رسائل فروخت اور نیاز اور شیرینی وغیرہ کی جگہ خریدنےکی ترغیب دلا کرتقسیم کئے جاتے ہیں ۔

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہر ماہ ان بستوں کے ذریعے ہزاروں اسلامی بھائیوں،بہنوں کو عطاری و عطاریہ بنایا جاتا ہے ۔

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں سے سینکڑوں اسلامی بھائی مدَنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں۔

٭ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان بستوں سے بے شمار اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو حیرت انگیز طورپر فائدہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گھرانے کے گھرانے مدنی ماحول میں آگئے ہیں اور آرہے ہیں اسی طرح فائدہ ہونے کی صورت میں خوش ہوکر کئی اپنی زمین یا رقم بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز کو پیش کردیتے ہیں ۔اس طرح کی کئی مدنی بہاروں پرمشتمل رسائل مثلاً خوفناک بلا،پراسرار کتا،سینگوں والی دلہن ،خوش نصیب مریض ،کینسر کا علاج، اورجنّوں کی دنیانامی رسائل مکتبۃ المدینہ سےشائع ہوچکے ہیں ۔

نوٹ: مندرجہ بالا تمام دینی کام دعوتِ اسلامی کے شعبے ’’ روحانی علاج ‘‘ کے تحت بستوں پر فی سبیل اللہ ہوتے ہیں ۔

شعبه روحانی علاج (دعوتِ اسلامی)

تاریخ اجراء

03/01/2024